Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست خارج

درخواست میں نوازشریف کے خلاف2018 کے بیانات پر کارروائی کی استدعا کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2023 11:03am

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پرخارج کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائد ن لیگ نوازشریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت عدلیہ مخالف تقاریر کیس کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔

توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نےدائرکی تھی جس میں نوازشریف کے خلاف2018 کے بیانات پر کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست عدم پیروی پرخارج کردی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف 2018 میں عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ برس پرانی درخواست کو آج سماعت کے لئے مقرر کیا تھا۔ اور رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کی تھی۔

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023