Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حادثے میں جاں بحق سنار کی گاڑی سے ملنے والا کروڑوں کا سونا والد کے حوالے

2 سال قبل بھی لورالائی میں ایک شخص نے 2 لاکھ 45 ہزار روپے مالک کو لٹا دیے تھے
شائع 14 نومبر 2023 11:51pm

لورالائی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق سنار کی تباہ گاڑی سے ریسکیو کرنے والے ایک شخص کو ملنے والا ایک کروڑ 40 لاکھ کا سونا اور 40 لاکھ مالیت کا دیگر سامان ملا جو اس نے پولیس کی موجودگی میں جاں بحق شخص کے والد کے حوالے کردیا۔

لورالائی میں کوئٹہ روڈ شاہ کاریز کے مقام پر گزشتہ روز حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فرحت خان تمانخی نامی نوجوان مدد کے لیے جائے حادثہ پہنچا تو ایک گاڑی سے ایک کروڑ 40 لاکھ مالیت کا سونا اور 40 لاکھ مالیت کا دیگر سامان ملا۔

فرحت نے لاہور میں متوفی اللہ رکھا کے والد سے رابطہ کیا اور پولیس کی موجودگی میں یہ سامان ان کے حوالے کردیا۔

ہم نے لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کیا، جاں بحق شخص کے والد کو سامان دکھایا پھر تسلی ہونے کے بعد پولیس کی موجودگی میں سامان ان کے حوالے کررہے ہیں۔

اس سے پہلے 2 سال قبل بھی لورالائی میں ایک شخص نے روڈ کنارے ملنے والے 2 لاکھ 45 ہزار روپے مالک کو لٹا دیے تھے۔

بلوچستان

سونا

quetta

Loralai