Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، ذکاء اشرف نے سابق کرکٹرز کو ملاقات کیلئے بلالیا

ذکاء اشرف نے بابراعظم کو کل طلب کرلیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2023 03:31pm
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم۔ فوٹو — فائل

ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے اسباب جاننے کے لئے ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے سابق کپتان یونس خان، محمد حفیظ اور سہیل تنویر کو ملاقاتوں کے لئے قذافی اسٹیڈیم بلایا، اہم بیٹھک میں قومی کرکٹ ٹیم کو مستقبل میں بہتر کرنے کے لئے تجاویز دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقات کے بعد قومی کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم کو بھی ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ بی سی بی میں بھی بابراعظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی واپس لینے سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

ذکاء اشرف نے کپتان بابراعظم اور قومی کرکٹ ٹیم منیجر ریحان احمد کو بھی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کل طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے پر اتفاق

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل مستعفی

قومی کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر دبئیسے واپسی کے بعد ذکاء اشرف سے 14 نومبر کو ملاقات کریں گے اور اس موقع پر ہ کرکٹ ٹیم اور کپتان کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے جس ے بعد قومی ٹیم کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔

babar azam

PCB

zaka ashraf

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)