Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

ٹیسٹ کے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی
شائع 14 نومبر 2023 01:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

میڈیکل اینڈ ڈینڈل ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ہیلتھ ایمرجنسی ڈویژنل اضلاع میں واقع ایم ٹی آئیز اور ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں نافذ ہوگی جس کا مراسلہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

تمام ساتوں ڈویژنز میں ایمرجنسی ہیلتھ کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں 26 نومبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پلان تیار

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کیخلاف دونوں درخواستیں مسترد

مراسلے میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے میں 26 نومبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے پلان تیار کرلیا ہے۔

پشاور، ڈی آئی خان، کوہاٹ، مردان، لوئر دیر، سوات اور ابیٹ آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز قائم کر دیے جائیں گے، پشاور سمیت تمام اضلاع میں 11 امتحانی مراکز میں ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔

KPK

Health Emergency

MDCAT

KP MDCAT