Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون وزیر خارجہ مقرر

سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری برطانوی وزیر داخلہ مقرر
شائع 14 نومبر 2023 12:18am
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون  وزیر خارجہ مقرر۔ فوٹو ــ روئٹرز
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون وزیر خارجہ مقرر۔ فوٹو ــ روئٹرز

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ملک کا وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا، جبکہ سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو برطانوی وزیر داخلہ تعینات کردیا گیا۔

اپنے بیان میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ امید ہے میرا تجربہ، وزیر اعظم کو خارجہ امور میں اہم چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم رشی سونک مضبوط اور قابل وزیر اعظم ہیں۔ ہمیں یوکرین جنگ، مشرق وسطیٰ کے بحران سمیت متعدد بین الاقوامی چینلجز کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں اعلیٰ سطح پر رد و بدل کرتے ہوئے سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سویلا بریورمین کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق بیان تنقید کا سامنا تھا۔

وزیراعظم رشی سونک پر وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو مستعفی کرنے کا دباؤ بھی تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سویلا بریورمین سے مستعفی ہونے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

United Kingdom

David Cameron

UK PM Rishi Sunak