پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی، سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی، سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں سردار ذوالفقار علی خان نے کہا کہ 9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔
سردار ذوالفقار علی خان نے آئندہ انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان بھی کیا۔
سردار ذوالفقار علی خان 2018 سے 2023 کے دوران تحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اور ان کے راہیں جدا کرنے سے چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پرختم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
میاں اسلم اقبال کے بھائی نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان
علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا
Comments are closed on this story.