Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

حیدر آباد: سی ٹی ڈی کے گرفتار تعلیم یافتہ ملزم سے متعلق متضاد بیانات

ایک اعلامیہ میں گرفتار ملزم سے متعلق انکشافات کیے۔ دوسرے اعلامیہ میں مؤقف تبدیل کردیا
شائع 13 نومبر 2023 08:02pm
فوٹوــ فائل
فوٹوــ فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حیدر آباد نے ایک ملزم سے متعلق دو دعوے کردیے۔ پہلے ایک اعلامیہ میں گرفتار ملزم سے متعلق انکشافات کیے۔ پھر دوسرے اعلامیہ میں مؤقف تبدیل کرلیا۔

گزشتہ شب سی ٹی ڈی حیدر آباد کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے بعد مٹیاری سے ملزم عبداللہ صغیر آسی عرف اسد کی گرفتاری ظاہر کی گئی۔

پہلے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملزم کا تعلق کالعدم القاعدہ سے تھا۔ نئے اعلامیہ میں ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے جوڑ دیا گیا۔

پہلے اعلامیہ میں دعوی کیا گیا کہ ملزم اپنا تنظیمی نیٹ ورک مضبوط کرنے کے لیے سعودی عرب ، ملائیشیا اور افغانستان کا دورہ کر چکا تھا۔

دوسرے اعلامیہ میں دعوی کیا گیا کہ ملزم صوبے میں اپنا تنظیمی نیٹ ورک مضبوط کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

اسلام آباد: شہریوں کی غیر قانونی حراست پر 11 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ، 5 گرفتار

22 سالہ لڑکی کی ہلاکت: مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے دوران مقابلے میں ملزم کے دو ساتھی فرار ہوئے۔ ملزم اعلی تعلیم یافتہ اور ایم فل کیا ہوا ہے۔ ملزم سے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

CTD

Sindh Police

Crime

Pakistan Law and order situation