Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر مہنگا لیکن عالمی منڈی میں خام تیل سستا، 15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اہم تبدیلی کا امکان

پیٹرول سستا ہوا تو قیمت کتنی نیچے آئے گی؟
شائع 13 نومبر 2023 07:36pm

غزہ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم، اب برینٹ آئل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل تک آچکی ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ڈالر گزشتہ 20 دنوں میں 275 سے بڑھ کر 287.2 روپے ہوگئی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے پیش نظر امکان ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے سستا ہونے اور پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد ممکن ہے کہ 15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جائے۔

ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے سے کم ہو کر 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہو گیا تھا تاہم اب دوبارہ ڈالر کی قیمت 287 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومت نے ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی۔ تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس لیے ممکن ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

تاہم خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات زیادہ روشن نظر آتے ہیں۔

حکومت نے 15 اکتوبر کو جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا، اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے تھی جو کہ اب 287 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب 15 اکتوبر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کے قریب تھی جو 92 ڈالر تک چلی گئی اور اب 81 ڈالر تک آ گئی ہے۔

نگراں حکومت نے 31 اکتوبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا تھا، اس وقت پیٹرول کی قیمت 283.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت 303.18 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

نگراں حکومت ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپی 83 پیسے کا اضافہ کرچکی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس وقت حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 22 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی اور 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، تاہم فی الحال جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔

petrol price

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

Petroleum Division