Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکس کا شیر روڈ پر تماشہ دکھانے نکل آیا

8 سالہ کیمبا کے مٹر گشت سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا
شائع 13 نومبر 2023 04:02pm

جنگل کا بادشاہ جب روڈ پرچلتا پھرتا نظر آئے تو دیکھنے والے حیران ہونے سے زیادہ خوفزدہ نظر آتےہیں۔

ایسا ہی کچھ اٹلی کے شہرلاڈیسپولی میں دیکھنے کو ملا جب سرکس کا شیر آزادانہ گلیوں میں گھومتا پایا گیا۔

شیر کیے مٹر گشت سے اطراف میں موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سرکس سے باہرنکل آنےوالے شیرکو ریسکیو کی سخت کوششوں کے بعد بحفاظت قبضے میں لے لیا گیا۔

اٹلی کے ایک پرسکون قصبے لاڈیسپولی کی گلیوں میں گھومنے والےسیاح کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شیر کوپرسکون انداز میں سڑکوں پر گھومتے دکھایا گیا ہے۔

لوگوں نے اس عجیب وغریب صورتحال پرحیرت کا اظہار کیا جبکہ میئرالیسینڈرو گرینڈو نے فوری طور پرفیس بک پر ایک انتباہ پوسٹ کیا تھا جس میں مقامی لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ گھروں میں رہیں اور صورتحال کے قابو میں آنے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں.

بہت سے صارفین نے اس پوسٹ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے تبصرے کیے جبکہ بہت سوں نے شیر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ’اس بارے میں کوئی تازہ خبرہے؟ امید ہے کہ کسی کو چوٹ نہیں آئی’۔

کئی صارفین نے شیر کو آزاد کرنے کی حمایت کی توکئی ایک نے یہ بھی لکھا کہ اسے کورینل محل جانا تھا۔

یہ واقعہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور ویڈیو کو ایک ہی روز میں لاکھوں صارفین نے دیکھا۔

تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ریسکیو اسکواڈ کی فوری کارروائی کے نتیجے میں بالآخر شیر کو پکڑ لیا گیا۔

##مزید پڑھیں

راولپنڈی میں سرکس کی شیرنی تماش بینوں پر جھپٹ پڑی

جہلم : سرکس کے بندر بے قابو، گھروں میں داخل ہوگئے

کراچی کے چڑیا گھر میں بین الاقوامی طرز کا فش ایکوریم، 25 ممالک کی نایاب مچھلیاں

رونی رولر سرکس سے تعلق رکھنے والے ’8 سالہ شیر کیمبا‘ کو پکڑے جانے کے بعد اٹلی کے شہر لاڈسپولی میں سرکس کے حوالے کردیا گیا۔

موقع پر موجود افراد کے مطابق شیر قدرے خوفزدہ تھا۔

میئر گرینڈو نے ریاستی پولیس ، فائر فائٹرز ، مقامی اورصوبائی پولیس ، اے ایس ایل اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ کارابینیری واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Instagram

Italy

lifestyle

Lion

Rony Roller circus

Ladispoli