پنجاب کے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر فارغ، سرکاری ملازمین کو 2 دن گھر سے کام کرنے کا حکم
لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں ایک بار پھر سے دوسرے نمبر پر براجمان ہوچکا ہے، ایسے میں لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اورماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور میں اسموگ کے باعث عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، سانس اور ٹی بی کے مریضوں کی اسپتال میں قطاریں لگی ہوئی ہیں، لاہور کے تعلیمی ادارے چار روز کی چھٹیوں کے بعد کھلے ہیں۔
اسی دوران لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرکے حکومت نےغلطی کی ہے، ترقیاتی منصوبوں کو فروری سے شروع کیا جائے، سائیکلنگ کو ایک کلچر کے طور پر فروغ دیں، حکومت اس حوالے سے اہم اقدام کرے۔
عدالت نے حکم دیا کہ اسکولوں اور دفاتر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے، دفاتر ہفتے میں 2 دن گھر سے کام کریں، سرکاری دفاتر اپنے اسٹاف کے لیے الیکٹرک بائیکس لے کر دیں۔
عدالت نے مختلف محکموں سے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سےرپورٹس طلب کرلی۔ جب کہ حکم دیا کہ فیصل آباد سمیت کئی اضلاع کے ڈی سی کو نوٹس بھیجا جائے گا۔
Comments are closed on this story.