قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل مستعفی
ٹیم مینجمنٹ میں مزید اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے، ذرائع
ورلڈ کپ میں خراب گیند بازی کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مورنی مورکل نے اپنے استعفے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے جب کہ ٹیم مینجمنٹ میں مزید اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت دیگر مینجمنٹ ارکان کی برطرفیوں کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی
بابراعظم نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی
اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مورنی مورکل کے مستعفی ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے عمر گل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
PCB
Pakistan Cricket Team
Mornie Morkel
مقبول ترین
Comments are closed on this story.