Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان کرکٹر کی غریب بھارتیوں میں پیسے بانٹتے ہوئے ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ میں افغانستان کی کارکردگی کئی یادگار فتوحات پر مشتمل رہی
شائع 13 نومبر 2023 10:55am
تصویر—  ایکس
تصویر— ایکس

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے ناک آؤٹ مرحلے میں آگے نہ بڑھنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کا سفر تو ختم ہوا لیکن افغان کرکٹر وطن واپسی سے قبل دریا دلی دکھانے لگے۔

افغانستان کے کرکٹر رحمان اللہ گرباز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں دیوالی کے دوران بھارتی شہر احمد آباد کی سڑکوں پر لوگوں میں احتیاط سے پیسے تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار میں بیٹھنے سے قبل رحمان اللہ گربازرخاموشی سے سڑکوں پر سوئے ہوئے بے گھر افراد کے پاس پیسے رکھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے افغان کرکٹر کے اس عمل کو خاصا سراہا۔

مزید پڑھیں

’او مائی گاڈ میکسی‘ ، تاریخی اننگز نے دل جیت لیے

آسٹریلیا کی افغانستان کیخلاف جیت کے بعد پاکستان فائنل 4 میں کیسے جاسکتا ہے

افغان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کی منافقت بے نقاب کردی

ورلڈ کپ میں افغانستان کی کارکردگی کئی یادگار فتوحات پر مشتمل رہی جس میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف 69 رنز سے شاندار فتح بھی شامل ہے۔

اہم احمد آباد میں کھیلے گئے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد ورلڈ کپ میں افغانستان کا سفر اختتام پزیر ہوا۔

غریب بھارتیوں میں پیسے تقسیم کرنے والے گرباز نے ٹورنامنٹ میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئگ 9 میچوں میں 31.11 کی اوسط اور 98.93 کے اسٹرائیک ریٹ سے 280 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کے نو میچز میں چار فتوحات حاصل کیں۔ یہ کامیابی خاص طور پر قابل ذکر ہے کیونکہ اس ٹیم کو کبھی کرکٹ کی دنیا میں زیادہ اہم نہیں سمجھا جاتا تھا۔

afghanistan

ICC ODI WORLD CUP 2023

Afghanistan Cricketer