Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی اور بورے والا میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 سالہ بچی اور باپ بیٹا بھی شامل ہیں
شائع 12 نومبر 2023 08:28pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی اور بورے والا میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 سالہ بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حب چوکی کے قریب تیز رفتار بس نے رکشے اور موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 سالہ بچی، خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت اقبال، ثمینہ اور 3 سالہ مریم کے ناموں سے ہوئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنھیں حب سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف بورے والا گگو منڈی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد چل بسے

میلسی: باراتیوں کی کار نہر میں جاگری، دولہا اور دلہن کے بھائیوں سمیت 6 افراد ڈوب گئے

کراچی: بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق

حادثے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ لاشیں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Punjab police

Road Accident

Karachi Police

rescue 1122