Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اردن نے دوسری بار غزہ میں اسپتال کو طبی سامان فراہم کردیا

طبی سامان کو فضا سے گرایا گیا
شائع 12 نومبر 2023 01:00pm
تصویر — ٹوئٹر/ فائل
تصویر — ٹوئٹر/ فائل

اردن کی جانب سے دوسری مرتبہ غزہ میں اسپتال کو طبی سامان فراہم کیا گیا۔

اردن کا کہنا ہے کہ قطر، متحدہ عرب امارات کے تعاون سے طبی سامان پہنچایا گیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اردنی فوج نے اعلان ہے کہ غزہ پٹی میں عمان کے زیر انتظام فیلڈ اسپتال کی مدد کے لیے ایک بار پھر طبی سامان کو فضا سے گرایا گیا ہے۔

سامان کو پیراشوٹ کے ساتھ طیاروں سے گرایا گیا ہے، تقریباً ایک ہفتہ پہلے اسرائیل کے تعاون سے طبی سامان پہنچایا گیا تھا۔

Palestine

Jordan