Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو پہلےسے زیادہ مزاحمت کریں گے، رہنما جے یو آئی

ابھی تک کسی پارٹی سے اتحاد کا سوچا نہیں ہے، عبدالغفورحیدری
شائع 12 نومبر 2023 12:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جے یو آئی کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو پہلےسے زیادہ مزاحمت کریں گے، ابھی تک کسی پارٹی سے اتحاد کا سوچا نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے ب ات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولاناعبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مظالم اور نسل کشی ہورہی ہے، اور اقوام متحدہ صرف امریکا کی لابی بنی ہوئی ہے۔

غفور حیدری کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ خاموش ہے، کوئی ان کا ضمیر نہیں جھنجھوڑرہا، آج جے یو آئی کے مری جلسے کا اہم موضوع فلسطین بھی ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان عالم اسلام کا ضمیر جنھجوڑیں گے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ آج مری سے جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگا، جلسوں کا یہ سلسلہ بہاولپور تک جائے گا، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہیے، اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو قبول نہیں کریں گے، اور ہم ایسے الیکشن کیخلاف پہلے سے زیادہ مزاحمت کریں گے۔ ایک فاشسٹ حکومت کو پی ڈی ایم نے چلتا کیا، آج سربراہ جے یو آئی قوم کو یہی بتائیں گے کہ ہم نے اس حکومت سے نجات دلائی۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی پارٹی سے اتحاد کا سوچا نہیں ہے، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت مرکزی قیادت نے دی ہے، سندھ میں ہم جے ڈی اے الائنس کا حصہ ہو سکتے ہیں، بلوچستان میں بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، مسلم لیگ ن ہر جگہ موجود نہیں ہے، صوبائی سطح پر بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman