شرجیل میمن کے بیٹے کا ولیمہ سیاسی ملاقاتوں میں تبدیل
پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیٹے شادی کی تقریب میں سیاسی حریف ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے، اور ولیمے میں سیاسی گفتگو چلتی رہی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اس وقت کراچی میں موجود ہیں اور انتخابات سے قبل جوڑ توڑ کی کوششوں میں مصروف ہیں، گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن کے بیٹے راول شرجیل کی شادی میں شرکت کی۔
ولیمے کی تقریب اس سیاسی ملاقاتوں میں تبدیل ہوگئی جب روزانہ ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لینے والے بغل گیر ہوئے، اور دلچسپ مکالمے ہوئے۔
ایاز صادق، سعد رفیق اور شرجیل میمن کےدرمیان دلچسپ مکالمہ ہوا اور ایاز صادق نے شرجیل میمن سے کہا کہ خورشید شاہ کہاں ہیں، میں اپنوں میں بیٹھنا چاہتا ہوں۔
تقریب میں شریک پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے بشیر میمن کو دیکھ کر آواز لگائی پکڑو پکڑو، اور بشیر میمن کو نئے لیڈر کے نام سے مخاطب کیا۔ جب کہ شرجیل میمن نے بشیرمیمن کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ ہم ایک ہیں۔
ایاز صادق نے ازراہ مذاق جملہ کہا میں پی پی رہنماؤں کے خلاف سازش کرسکتا ہوں، لیکن ہم گالیاں نہیں دیں گے۔ جس پر میر شاہ نے کہا کہ آج رات مل کر بیٹھتے ہیں آپ سازش کل کرنا۔
تقریب میں سعد رفیق اور خورشید شاہ مسلسل سرگوشیاں کرتے رہے۔
بعدازاں، ن لیگ کےوفد نے خورشید شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور بشیر میمن ملاقات میں شامل تھے۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں خورشید شاہ، نوید قمر اورغلام مصطفیٰ شاہ شامل تھے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیاں بیانات پر کشیدگی کم کرنے اور مستقل کے سیاسی منظرنامے پر بھی بات چیت ہوئی۔
Comments are closed on this story.