Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واشنگ مشین میں بچہ پھنس گیا، شہری دفاع کے ادارے سے مدد طلب

ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مشین سے لڑکے کو نکالنے کی کوششوں کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی
شائع 11 نومبر 2023 11:52pm
تصویر بشکریہ سپلائیڈ
تصویر بشکریہ سپلائیڈ

سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں واشنگ مشین میں بچہ بری طرح پھنس گیا ۔ جسے نکالنے کیلئے سعودی شہری دفاع کے محکمہ سے مدد طلب کی گئی۔

مدینہ منورہ کے رہائشی افراد کے گھر جب بچہ واشنگ میں پھنسا تو گھر والے پریشان ہوگئے اور انھوں نے مدد کیلئے شہری دفاع کے ادارے سے رابطہ کیا۔

سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بروقت پہنچ کر بچے کو واشنگ مشین سے باہر نکالا۔

ڈائریکٹوریٹ نے مشین سے لڑکے کو نکالنے کی کوششوں کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔ جس میں بچے کو مشین میں پھنسا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں کہا کہ بچے کی صحت اچھی ہے۔ تاہم سعودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے بچے کی عمر نہیں بتائی گئی۔

شہری دفاع کی سروس نے واقعہ کی زیادہ تفصیلات بتائے بغیر کہا، “ ڈائریکٹوریٹ نے شکایت پر فوری ردعمل دیا اور ریکارڈ وقت میں شہری کا مسئلہ حل کردیا۔

Saudi Arabia

Boy stuck inside washing machine

Saudi civil defence