Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: ہاؤس بوٹ میں آگ لگنے سے تین بنگلہ دیشی سیاح جاں بحق

ڈل جھیل میں لگی بھیانک آگ میں کروڑوں روپے کی املاک بھی جل کر خاکستر
شائع 11 نومبر 2023 10:49pm

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقبول سیاحتی مقام ڈل جھیل میں ہفتہ کی علی الصبح ہاؤس بوٹس میں آگ بھڑک اٹھی، جل کر خاک ہوئی ہاؤس بوٹس سے اب تک تین لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق ڈل جھیل کے گھاٹ نمبر نو کے پاس جلی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

افسران کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ تیسرے کی جنسی شناخت کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ یہ تینوں لاشیں بنگلہ دیشی سیاحوں کی بتائی جارہی ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق ڈل جھیل میں لگی بھیانک آگ میں کروڑوں روپے کی املاک بھی جل کر خاکستر ہوگئیں، جس میں پانچ ہاؤس بوٹس اور ان سے وابستہ اتنی ہی جھونپڑیاں شامل ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیاح ڈل جھیل پر سفینہ ہاؤس بوٹ میں ٹھہرے تھے، جو چار دیگر ہاؤس بوٹس کے ساتھ آگ میں پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔

حکومتی اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ آگ خراب بجلی کی تاروں کی وجہ سے لگی۔

حکومتی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2022 میں جموں و کشمیر میں 16.2 ملین سے زیادہ سیاح آئے، جو کہ 1947 میں برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ریکارڈ بلند ترین ہے۔

fire

Jammu and Kashmir

Dal lake

Houseboats