Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

75 سال تک ملک کو لوٹنے والے دوبارہ دانت تیز کر رہے ہیں، پرویز خٹک

ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری قرار
شائع 11 نومبر 2023 10:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چئیرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ 75 سال تک ملک کو لوٹنے والے دوبارہ دانت تیز کر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری ہے۔

مردان میں پارٹی ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں غریبوں کے علاج کے لیے صحت کارڈ کا پروگرام متعارف کیا، صوبے میں محکمہ تعلیم میں 80 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے ہیں، صوبے میں مختلف کالجز، اسکول اور یونیورسٹاں بناٸی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری ہے، اس ملک کو نواز شریف اور زرداری مقروض بنایا، ایک قرض ختم کرنے کے لیے دوسرا قرضہ لیا جاتا ہے، سخت شرائط پر قرضہ لینے سے ملک میں مہنگاٸی بڑھ گئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پاکستان ڈوب چکا ہے، 75 سال تک ملک کو لوٹنے والے دوبارہ دانت تیز کر رہے ہیں، ملک میں اسلام کی نہیں اسلام آباد کی جنگ ہے۔

پرویزخٹک نے یہ بھی کہا کہ جس ملک کا صدر زرداری بنے اس کا اللہ ہی حافظ ہے، نواز شریف 3 بار وزیراعظم رہے اب پھر پرتول رہے ہیں، 75 سال سے ایک ہی ٹولہ رنگ بدل بدل کر ملک کو نوچتا رہا ہے، پاکستان کو لیڈروں نے تباہ کیا، وہ چاہتے تو آج امن قائم ہوتا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی نے 2018 میں میری کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا، پرویز خٹک

عمران تاحیات بادشاہ بننا چاہتے تھے، مجھے صدر پاکستان بنانے کا وعدہ کیا، پرویز خٹک

نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ ایک دھوکا تھا، پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا کہنا تھا کہ قوم کو مختلف نعروں سے دھوکا دینے والے سیاست دان قومی مجرم ہے، مخالفین کے پاس قصے کہانیوں کے علاوہ کچھ نہیں، ملک شدید مشکل دور سے گزر رہا ہے، عوام قومی مجرموں کو پہچانیں۔

Pervez Khattak

Mardan

PTI Parliamentarians

ptip jalsa