Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں 31 ماہ کے افغان بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

سندھ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے
شائع 11 نومبر 2023 06:23pm

کراچی میں پولیو نے ایک اور بچے کو زندگی بھر کے لیے معزور کردیا۔

سندھ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے، 31 ماہ کے افغان بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزارت صحت کے مطابق پولیو کیس یونین کونسل گجر و ضلع شرقی میں رپورٹ ہوا، بچے کو انسداد پولیو کی 3 خوراکیں دی گئی تھیں۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ پولیو کم قوت مدافعت والے بچوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے، پولیو کے خلاف جنگ میں پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ہائی رسک ایریاز میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں نگلیریا ایک اور زندگی نگل گیا

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نگلیریا ایک اور زندگی نگل گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

کراچی میں نگلیریا ایک اور زندگی نگل گیا، رواں سال اموات کی تعداد 10 ہوگئی

’کوشش ہے کراچی کا پولیو وائرس دوسرے شہروں اور دوسری جگہ کا کراچی میں داخل نہ ہو‘

نیگلیریا سے گلشن معمار کا رہائشی 38 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، مرحوم کو 7 نومبر کو بخار، سر درد اور الٹی کی شکایت ہوئی، 9 نومبر کو اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ آج دم توڑ گیا۔

جس کے بعد کراچی میں نگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام بالخصوص ناک میں پانی ڈالنے میں احتیاط کریں، طبی ماہرین اور ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز کے مطابق پانی میں کلورین کا استعمال کریں۔

karachi

sindh

Polio

Polio Virus

Naegleria Virus

polio case

Polio Vaccination Campaign