Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ: پاکستانی شائقین کی امیدیں دم توڑ گئیں

سیمی فائنل میں تک رسائی کے لیے رن ریٹ کی ضرورت ہے
شائع 11 نومبر 2023 03:15pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

ورلڈ کپ میں آج پاکستان کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس ہارتے ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کی امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔

پاکستان ٹاس ہارکر ہدف کا تعاقب کرنے کی لائن میں کھڑا ہے، کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اسے ایسے رن ریٹ کی ضرورت ہے جو بظاہرناممکن ہی ہے۔

ٹاس سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے امید ظاہر کی تھی کہ اگر قسمت نے ہاتھ نہ چھوڑا تو پاکستان 400 سے زائد رنز کا ہدف دے سکتا ہے لیکن ٹاس انگلینڈ کے جیتنے سے ساری امیدوں پر پانی پھر گیا۔

سیمی فائنل میں رسائی معدوم ہونے کے باوجود سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گرین شرٹس کی حوصلہ افزائی میں ایکس پر لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ مشکلات ناقابل تسخیر دکھائی دیتی ہیں لیکن اگر کوئی اسے ختم کر سکتا ہے تو وہ پاکستان ٹیم ہے۔

پاکستان اور بھارت کوسیمی فائنل میں دیکھنے کے خواہشمند سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ انگلینڈ نے سب سے بڑا ٹکراؤ روک دیا ہے۔

ایکس پرصارفین نے انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کیلئے لکھا، ’ آپ نے صرف 5 سیکنڈ میں 25 کروڑ لوگوں کی امیدوں کو توڑ دیا’۔

کچھ صارفین نے تارک مہتا کے لیکچر اور راہول گاندھی کے خطاب کے میمز شیئر کیے۔

انٹرنیٹ صارفین نے پاکستان کو میچ جیتنے کا فارمولا بھی دیا۔

مایوس صارفین کا ماننا ہے کہ ’ہماری ورلڈ کپ مہم اب باضابطہ طور پر ختم ہو چکی ہے۔‘

اس سے قبل کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس نیٹ رن ریٹ حاصل کرسکتی ہیں جس کی انہوں نے پلاننگ کرلی ہے۔

پاکستان

ICC ODI WORLD CUP 2023

WORLDCUP 2023