Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ میں فوری طور پراسرائیلی جارحیت بند ہونی چاہیے، انوارالحق کاکڑ

ہماری پہلی ترجیح پرتشدد کارروائیوں کوروکنا ہونی چاہیے، نگراں وزیراعظم
شائع 11 نومبر 2023 02:19pm
تصویر— فائل
تصویر— فائل

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پراسرائیلی جارحیت بند ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں، متاثرین میں پینے کا پانی اورخوراک ترجیح ہونی چاہیے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہرحکومت کو عالمی قوانین کے تحت ذمہ داریاں کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہماری پہلی ترجیح پرتشدد کارروائیوں کوروکنا ہونی چاہیے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی ملک قوانین سے بالا ترنہیں ہے، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال قبول نہیں ہے۔

Gaza

Caretaker prime minister

anwar ul haq kakar