Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کی مرکزی شاہراہوں سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم

تجاوزات سے متلق متعلقہ اداروں کو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانا ہوگی، جسٹس ندیم اختر
شائع 11 نومبر 2023 12:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔

شہرقائد میں مرکزی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تجاوزات کی بھرماہونے پر سندھ ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنرز اور اینٹی انکروچمنٹ فورس پر برہم ہوگئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قیوم آباد اور دیگر علاقوں میں تجاوزات ختم کی جائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ قیوم آباد فلائی اوور کے اطراف میں تجاوزات ہی تجاوزات قائم ہیں، آپریشن ہوتا بھی ہے تو کچھ دن بعد پھر سے تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی : تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران آج نیوز کی وین پر حملہ

کراچی: تجاوزات کیخلاف کارروائی پر قبضہ مافیا کا عملے پر حملہ

جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ کمشنرز اور دیگر کی تجاوزات ختم کرنا ذمہ داری ہے، لہٰذا دو دن میں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور تجاوزات والے علاقوں میں پولیس چیک پوسٹ بنائی جائیں۔

عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے متلق متعلقہ اداروں کو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانا ہوگی، تجاوزات کے خاتمے کے لیے عدالتی احکامات کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ جن اداروں کا کام ہے انہیں اپنا کام کرنا ہوگا۔

karachi

Sindh High Court

anti encroachment