Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد ہوچکا اب پیرپگارا کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے، سعد رفیق

ن لیگ کا وفد کل ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کرے گا
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2023 10:08pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد کراچی پہنچ گیا۔ لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد ہوچکا اب پیرپگارا کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے، جبکہ کل ایم کیوایم کے آفس جائیں گے۔

کراچی آمد کے بعد ایاز صادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ پیرپگارا کو نوازشریف اورشہباز شریف کا پیغام پہنچائیں گے، کل ایم کیوایم پاکستان کے آفس جائیں گے، متحدہ ،جی ڈی اے سے اتحاد سے متعلق بات چیت ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر اور سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں امن کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے۔ ایم کیو ایم سے اتحاد ہوچکا ہے ان سے ملاقات میں بہت سے امور طے کرنے ہیں۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کررہے ہیں کسی کے خلاف کوئی اتحاد نہیں بنا رہے۔

اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیانات سے ان کی پارٹی کے امیدوار ڈی مورالائز ہورہے ہیں وزیر اعظم اگر لاہور سے نہیں ہوگا تو پھر جاتی امرا سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے پرانا تعلق ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 18ماہ ساتھ کام کیا، پیپلز پارٹی والوں کا حق ہے، جو چاہیں بولیں۔

یاد رہے کہ ن لیگ کا وفد کل دوپہر 3 بجےایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کرے گا، وفد میں خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق، محمد زبیر اور بشیر میمن شامل ہوں گے۔

ایم کیو ایم اور ن لیگ میں انتخابات سے متعلق مختلف امور پر مشاورت ہوگی، متحدہ قومی موومنٹ، انتخابات میں اتحاد سے متعلق مطالبات سامنے رکھے گی۔

دوسری طرف ن لیگ کے وفد نے رہنما جے یو آئی مولانا راشد محمود سومرو سے ملاقات کی۔ سعدرفیق، ایازصادق اور بشیر میمن پر مشتمل وفد نے راشد سومروسے ان کے برادرِ نسبتی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔

ذرائع کے مطابق لیگی وفد پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کے بیٹے کے ولیمے میں بھی شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دنوں جماعتوں نے عام انتخابات 2024 ملکر لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سیاسی بیٹھک میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اورمصطفی کمال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

دونوں جماعتوں نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو سندھ بالخصوص شہری علاقوں کے مسائل کے لئے جامع چارٹر تیار اور دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز 10 روز میں پیش کرر گی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

karachi

MQM Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

khalid maqbood siddiqui