Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم اورنگزیب اورجاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

لیگی رہنماؤں پراشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ درج ہے
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2023 04:47pm
تصویر— فائل
تصویر— فائل

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے جبکہ دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ ملزمان پر تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔

ATC

lahore