Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری

ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کامیاب بولی دہندہ قرار
شائع 10 نومبر 2023 05:32pm

نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیرنجکاری فواد حسن فواد کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

بورڈ نے پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ وزارت نجکاری کے مطابق بورڈ نے تمام طریقہ کار کی شفافیت کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ اور فرسٹ ویمن بنک لمیٹڈ کے فنانشل ایڈوائزرزکے ساتھ سروس معاہدات کی توسیع کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری میں غیر ضروری تاخیر کی ذمہ داری کے تعین کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد

PIA

privatization

Fawad Hasan Fawad

Caretaker Federal Minister for Privatization

pia corporation

financial advisor