Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو غیر ملکی ڈاکو گرفتار

ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی
شائع 10 نومبر 2023 02:53pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اسلام آباد پولیس نے ایف ایٹ میں راہزنی کی واردات کرکے فرار ہونے والے دو غیر ملکی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں راہزنی کی واردات کر کے فرار ہوتے دو غیرملکی ڈاکو اسلام آباد پولیس نے پکڑلئے، ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دو غیرملکی ڈاکوؤں نے ایف ایٹ میں راہزنی کی واردات کی، اور فرار ہوگئے، پولیس اور ڈولفن اسکواڈ نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، تو انہوں نے فائرنگ کردی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، اور اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

islamabad police

Street Crimes

Street Beggers