نگراں حکومت خیبرپختونخوا میں کی گئی بھرتیاں غیر قانونی قرار
ان بھرتیوں کا کوئی ریکارڈ دفاتر کے ساتھ موجود نہیں، الیکشن کمیشن
نگراں حکومت خیبر پختونخوا میں کی گئی تمام بھارتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے نگراں حکومت میں سرکاری محکموں میں جنوری 2023 سے تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان بھرتیوں کا کوئی ریکارڈ دفاتر کے ساتھ موجود نہیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اور اینٹی کرپشن نے صوبائی محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نگراں حکومت میں ہونے بھرتیاں غیرقانونی ہیں کیونکہ ان کا آفس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
KPK
peshawar
Anti Corruption Department
appointments
Election Commission of Pakistan (ECP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.