Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال

ملاقاتوں میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا
شائع 09 نومبر 2023 10:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں، جس میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقات میں سابق ارکان قومی اسمبلی افتخار نذیر چودری، رانا اشتیاق خاں اور ساجد مہدی شامل تھے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف سے سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینیئر قمر علی السلام اور احسان رضا خان نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے، ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے، ان شاءاللہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی۔

مزید پڑھیں

9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

آصف زرداری کا نواز شریف سے رابطہ، معاشی مشکلات کیلئے اہم فیصلے کرنے پر اتفاق

ن لیگ کی منشور کمیٹی میں توسیع، مزید 10 ارکان شامل

شہباز شریف نے انجینئر قمر السلام کی قربانیوں اور پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی بہادری اور وقار سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور کا مقابلہ کیا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

lahore

shahbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)