Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیے

رجسٹرار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں با اختیار ہوں گی، نوٹیفکیشن
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 09:28pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں مکمل بااختیار ہوں گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیے ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں مکمل بااختیار ہوں گی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی، رجسٹرار سپریم کورٹ ہی چیف جسٹس کی منظوری سے عدالت عظمیٰ کے سالانہ بجٹ پلان کو حتمی شکل دیں گی۔

Justice Qazi Faez Isa

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

CJ Faez Isa