Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کی نئی کِٹ سامنے آگئی

کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے میچ میں شاہینوں کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا
شائع 09 نومبر 2023 03:40pm
تصویر — جم آرمر ایکس اکاؤنٹ
تصویر — جم آرمر ایکس اکاؤنٹ

پاکستان فٹبال ٹیم نے سعودی عرب کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے لیے اپنی نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔

جم آرمر کی جانب سے تیار کردہ منفرد ڈیزائن کی کِٹ ہے، جس میں پاکستان کے قومی رنگ سبز اور سنہرے شامل کیے گئے ہیں، ہوم کٹ بنیادی طور پر سبز رنگ کی ہوتی ہے۔

فٹبال ٹیم کی کٹ میں جم آرمر کا لوگو اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لوگو شامل کیا گیا ہے، جبکہ سعودی عرب کے خلاف پہنی جانے والی اوے کِٹ کو مقررہ وقت پر منظرعام پر لایا جائے گا۔

جم آرمر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کٹ کی تصویر پوسٹ کی، جس کے ساتھ لکھا کہ ”جذبے کے پنکھ، شاہین کا عروج“۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹ بال ٹیم کی نئی کٹ کا اقدام خوش آئند ہے جو کہ کئی سالوں سے پرانی جرسی کے ساتھ میدان میں اتر رہے تھے۔

کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے اپنے پہلے میچ میں شاہینوں کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا، جبکہ پاکستان 21 نومبر 2023 کو جناح اسٹیڈیم، اسلام آباد میں تاجکستان کی میزبانی کرنے والا ہے۔

پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے پہلے راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

footballer

football world cup

Pakistan ٖٖFootball Team

GymArmour