Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چترال، بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سرد ہوائیں چلنے لگیں

لوئیر چترال میں موسم کی پہلی برفباری شروع
شائع 09 نومبر 2023 01:08pm
اسکرین گریب — ویڈیو آج نیوز
اسکرین گریب — ویڈیو آج نیوز

چترال کے اپر اور لوئیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں۔

لوئیر چترال مڈلگشت میں موسم کی پہلی برفباری شروع ہوتے ہی پہاڑیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چترال، سوات، دیر، پشاور، صوابی سمیت دیگرعلاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانوں علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز پشاور، چترال اور مہنمد کے بعض علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی جبکہ روز چترال میں 2 ملی میٹر پشاور اور مہنمد میں معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا

Chitral

snowfall