Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

راولپنڈی: 16سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والا معلم گرفتار

متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر قاری کے خلاف مقدمہ درج
شائع 09 نومبر 2023 01:00pm
فوٹو:آج نیوز۔
فوٹو:آج نیوز۔

نصیرآباد میں مبینہ طورپر مدرسے کے قاری نے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں 16سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے معلم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متاثرہ لڑکے کے والد نے نصیرآباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا، جس میں بیان دیا کہ عمر نامی مدرسے کے قاری میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ قاری عمر نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، اور پلاسٹک کے پائپ سے تشدد بھی کیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قاری عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

harassment

sexual harassment

Child Rape

Child Abuse

Punjab police

child torture