Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشی سونک اور اکشتا نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں دیوالی کے رنگ بھردیے، تصاویر وائرل

رِشی سُنک کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سامنے آگئیں
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 01:09pm
تصویر — برطانوی وزیراعظم آفیشل ایکس اکاؤنٹ
تصویر — برطانوی وزیراعظم آفیشل ایکس اکاؤنٹ

برطانوی وزیر اعظم رِشی سُونک نے دیوالی آنے سے پہلے ہی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاننگ اسٹریٹ کو اس کی خوشیوں میں رنگ دیا۔

برطانوی وزیراعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئرکی گئیں، کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رشی سونک نے دیوالی سے پہلے ہی ڈاؤننگ اسٹریٹ میں مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

رشی سونک کی جانب سے اپنے پیغام میں لکھا کہ اندھیروں میں روشنیوں کے تہوار کا جشن منایا گیا۔

انہوں نے برطانیہ سمیت پوری دنیا میں رواں ہفتے منائی جانے والی دیوالی کی مبارکباد بھی دیں۔

ایکس اکاؤنٹ سے شئیرکی جانے والکی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشی سونک اپنی اہلیہ اکشتا کے ہمراہ شمع روشن کر رہے ہیں اور وہاں موجود مہمانوں کے ساتھ خوشیاں منارہے ہیں۔

United Kingdom

Hindu

Diwali

Rishi Sunak