Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

گلوکارہ نے انٹرویو کے دوران ناکام ازدواجی زندگی کی وجوہات پر روشنی ڈالی
شائع 09 نومبر 2023 10:03am

پاکستان کی نامورگلوکارہ طاہرہ سید نے معروف وکیل نعیم بخاری سے علیحدگی کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے یوٹیوب کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی پرروشنی ڈالی۔

میزبان نے جب گلوکارہ سے نعیم بخاری سے علیحدگی کے فیصلے کے بارے میں سوال کیا تو طاہرہ سید کا کہنا تھا کہ ’شادی کرتے وقت یا شروعات میں بھی کبھی ایسا نہیں لگا کہ آگے چل کر ہماری راہیں جُدا ہوجائیں گی‘۔

گلوکارہ کے مطابق نعیم بخاری اور انہوں نے یہ تہیہ کیا تھا کہ وہ اس شادی کو ہر طرح سے آخر تک نبھائیں گے۔

طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے علیحدگی کے حوالے سے مزید کہا کہ ’ازدواجی زندگی کے دوران ایک ایسا وقت آیا کہ جب ہم نے سوچ لیا کہ اب ہم علیحدہ ہوجائیں‘۔

گلوکارہ نے اس فیصلے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’علیحدہ ہونے کا فیصلہ ایک اچھا فیصلہ تھا، کیونکہ نہ صرف ان کی بلکہ میری زندگی بھی اچھی ہوگئی، ہمارا شادی کرنے کا فیصلہ بھی بہت اچھا تھا اورعلیحدہ ہونے کا فیصلہ بھی بہت اچھا تھا‘۔

نعیم بخاری کا شمار ملک کے نامور وکلاء میں سے ایک میں ہوتا ہے، انہوں نے اب تک کئی اہم مقدمات لڑے ہیں۔

طاہرہ سید سے ان کے دو بچے ہیں، بیٹی نیویارک میں جبکہ بیٹا مسقط میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

طاہرہ سید پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ہیں جن کی خوبصورت آواز کے سب معترف ہیں۔

Interview

Wedding

Divorce

lifestyle

naeem bukhari

Tahira Syed

Legendary Singer