Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ سے کراچی منتقل ہونے والا کانگو وائرس کا مریض چل بسا

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض رپورٹ
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 01:28pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کوئٹہ سے کراچی علاج کے لئے آنے والا ایک اور کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ 30سالہ شخص نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ جب کہ کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض رپورٹ ہوا ہے۔

کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا، 30سالہ شخص کوئٹہ کا رہائشی تھا۔

بلوچستان سے کراچی منتقل16مریضوں میں سے2 انتقال کرچکے ہیں، اور ان میں ڈاکٹر شکراللہ بھی شامل ہیں۔

کانگو وائرس کے 16میں سے 2 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے، اور اس وقت12مریض نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض رپورٹ

کراچی میں کانگو وائرس کے ایک اور مریض کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گلشن آقبال کے رہائشی 42 سالہ فرخ باری کو تیز بخار اور کانگو کی علامات پر دو روز قبل ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اور اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل قریشی کے مطابق مریض کے اہل خانہ کے طبی ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، طبی رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر بتایا جائے گا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال میں کانگو وائرس کی علامت میں بدھ کے روز مزید 5 مریضوں کو داخل کیا گیا تھا، جس میں سے چار مریضوں کو آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال میں وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد ایک بار پھر 16 ہوگئی ہے۔

Congo

congo virus