Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرلیا

میڈیا کو انٹرویوز میں کرکٹ بورڈ کے خلاف بیانات پر استعفیٰ قبول کیا گیا، ذرائع
شائع 09 نومبر 2023 08:55am
فوٹو — پی سی بی/ فائل
فوٹو — پی سی بی/ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

کچھ روز قبل انضمام کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئر ہولڈر ہونے کا معاملہ سامنے آیا تاہم سابق چیف سلیکٹر انکوائری کمیٹی کی تشکیل سے قبل ہی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

پی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم دی تھی مگرانضمام الحق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کو انٹرویوز میں کرکٹ بورڈ کے خلاف بیانات پر پی سی بی نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کی جانب سے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرنے کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ انضمام الحق نے مفادات کے ٹکراو پر اپنے خلاف انکوائری کمیٹی بننے پر تیس اکتوبر کو استعفیٰ دیا تھا، ان کے خلاف پی سی بی میں مفادات کے ٹکراؤ کے الزام پر انکوائری جاری ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے مختلف انٹرویوز میں پی سی بی اور ذکاء اشرف کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کی تین ماہ توسیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

PCB

inzimam ul haq

zaka ashraf

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)