Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جب علامہ اقبال نے پڑھانا چھوڑ کر مزید تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 12:35pm
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

مفکر پاکستان شاعرِ مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جس میں پاک نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزار پر پھول رکھ کر فاتحہ خوانی کی۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 20ویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

علامہ اقبال کی زندگی پر ایک نظر

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ کے محلہ چوڑیگراں میں پیدا ہوئے۔

علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔

علامہ اقبال 1905 میں برطانیہ چلے گئے اور وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی، جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی۔ بعد ازاں وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔

علامہ اقبال نے ہی پاکستان کا تصور دیا، علامہ اقبال کا کلام اُردو اور فارسی دونوں زبانوں میں ہے، ان کی مشہور کتابوں میں بانگِ درا، بال جبریل، اور ضرب کلیم اُردو شاعری کے مجموعے ہیں، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ وغیرہ فارسی کی کتابیں ہیں۔

ملت اسلامیہ کو “ لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری “ جیسی آفاقی فکر دینے والے علامہ اقبال نے قانون اور فلسفے میں ڈگریاں لیں لیکن انہوں نے جذبات کے اظہار کے لے شاعری کا سہارا لیا۔

1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا، نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا اور قوم کو بیداری کا سبق دیا تھا۔

مزید پڑھیں

نیو یارک کی سڑک کا نام ”علامہ اقبال“ رکھ دیا گیا

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

lahore

birthday

Allama Iqbal

holiday

Public Holiday