Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کنٹونمنٹ بورڈ پروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

چیف جسٹس کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا
شائع 08 نومبر 2023 11:13pm

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کر سکتے، کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے وصول کردہ ٹیکس غیر قانونی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 163 کے تحت ٹیکس کی وصولی کی پوری سکیم موجود ہے، سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتی ہے۔

عدالت نے پروفیشنل مد میں وصول کردہ ٹیکس واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئین صرف صوبائی حکومت کو ہی پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کا اختیار دیتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ کی معطلی کا کیس، الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری

کنٹونمنٹ ایریا سے نجی اسکولوں کی بے دخلی پر کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ مسترد

پاکستان بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں پراپرٹی ٹیکس میں 270 فیصد تک اضافہ

سندھ ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

cantonment board

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Karachi Cantonment Board

Professional Tax

supreme court written order

Professional tax recovery case