چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پرو چانسلر سے ملاقات
چیف جسٹس نے بطور ٹرسٹی ممبر یونیورسٹی کے معیار کو بلند کرنے کا کہا
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروچانسلر ڈاکٹر احمد سالم محمد الاامیری سے ملاقات ہوئی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات میں ڈاکٹر احمد سالم محمد الاامیری نے بطور صدر امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض کے تجربہ سے آگاہ کیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے بطور ٹرسٹی ممبر یونیورسٹی کے معیار کو بلند کرنے کا کہا اور انہوں نے باقاعدگی سے ایسی ملاقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان فائز عیسی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبر بھی ہیں۔
چیف جسٹس نے یونیورسٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی پر بھی زور دیا جو ملکی اور یونیورسٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
Supreme Court
اسلام آباد
Justice Qazi Faez Isa
cheif justice of pakistan
SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.