Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لیول پلئینگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، بلاول بھٹو

پہلی بار وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی جیالا ہوگا، چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 08 نومبر 2023 07:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردراری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، 2008 میں کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود عوام کی طاقت سے الیکشن جیتا، لیول پلئینگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، اس اتحاد کا نقصان ایم کیو ایم اور ن لیگ کو ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کوعوام تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائے گی، عوام کی حمایت سے وفاق اور سندھ میں حکومت بنائیں گے، پہلی بار وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی جیالا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے عوام کے لیے کھیلوں کے میدان بنائے، کراچی کے ہرضلع میں کھیلوں کے میدان بنائیں گے، ملک میں غربت اور بے روزگاری تاریخی سطح پر ہے، کراچی سمیت پورے پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، پیپلزپارٹی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی، نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، 2008 میں بھی پیپلزپارٹی کے لیے لیول پلئینگ فیلڈ نہیں تھی، 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو شہید کیا گیا، کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود الیکشن جیتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ملی پھر بھی عوام کی طاقت سے حکومت بنائی، لیول پلئینگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا ہی بند کردیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا رابطہ عوام سے ہے اور ان کا کسی اور سے، اس اتحاد کا نقصان ایم کیو ایم اور ن لیگ کو ہوگا، ن لیگ اور ایم کیوایم کے اتحاد پر ہمیں کوئی شکایت نہیں، امید ہے اب کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گا۔

مزید پڑھیں

آصف زرداری کا نواز شریف سے رابطہ، معاشی مشکلات کیلئے اہم فیصلے کرنے پر اتفاق

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی نے 26 میں سے 24 سیٹوں پر میدان مار لیا

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو تھا، ساتھ چل رہے تھے، جب سے ن لیگ کا بیانیہ تبدیل ہوا ہے ، ساتھ چلنا مشکل ہورہا ہے، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہمیں سلیکٹ کریں، ہمیں صرف فری فیئر الیکشن دے دیں، الیکشن لڑنے کا شوق صرف پیپلزپارٹی کو تھا، تحریک عدم اعتماد کو رجیم چینج نہ کہیں۔

PMLN

karachi

PPP

MQM

Bilawal Bhutto Zardari

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024