Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ڈاکو اسلحے کے زور پر ساتھی چھڑوا کر فرار

ملزم ڈکیتی کی واردت میں پولیس کےپاس جسمانی ریمانڈ پر تھا
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2023 02:22pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اسلام آباد میں ڈاکو اپنے ساتھی کو اسلحے کے زور پر پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے، ملزم ڈکیتی کی واردت میں پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا۔

اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر باآسانی فرار ہوگئے۔ ملزم پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہوا یا چھڑوایا گیا، تاحال تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں۔

واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نعیم خان افغان شہری ہے، اور متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم ڈکیتی کی واردت میں پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا، اس نے پیٹ میں شدید درد کا اظہار کیا، جس پر پولیس اسے لے کر پولی کلینک اسپتال کی جانب روانہ ہوئی، کہ مری روڈ پر پولیس موبائل کا ٹائر پنکچرہوگیا۔

مقدمے میں درج ہے کہ پولیس موبائل کو ٹائر تبدیل کرنے رکی تو ملزم کے مسلح ساتھی پہنچ گئے اور ملزم کو لےکر فرار ہوگئے، مسلح ملزمان کی تعداد پانچ تھی اور نقاب پہنا ہوا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل مری روڈ پر پیش آیا، ملزمان تاحال فرار ہیں، اور واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

islamabad police