Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا میں موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے ٹرینیں رک گئیں، لاکھوں فون اور انٹرنیٹ سے محروم

موبائل نیٹ ورک کی بندش سے معمولات ذندگی مفلوج ہوگئے
شائع 08 نومبر 2023 10:15am
تصویر — اے ایف پی/ فائل
تصویر — اے ایف پی/ فائل

آسٹریلیا میں موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے ٹرینیں رُک گئیں ساتھ ہی ایک کروڑ سے زائد شہری انٹرنیٹ اور فون سروسز سے محروم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کا دوسرا سب سے بڑا نیٹ ورک آپریٹر بند ہوگیا، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل ہوگئی، یہ بندش بُدھ کی صبح 4 بجے کے قریب ہوئی، میلبورن سمیت کئی شہروں میں صبح کے رش کے اوقات میں ٹرین سروسز بھی بند ہوگئیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ موبائل فون، لینڈ لائنز اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سب ہی متاثر ہوئے ہیں، ملک کی بڑی ورک آپریٹرکمپنی آپٹس کے سی ای او کیلی بائر روزمارین نے سائبر حملے کو مسترد کر دیا اور انہوں نے اے بی سی ریڈیو پر ایک انٹرویو میں گھنٹوں طویل بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

کیلی بائر روزمارین نے کہا کہ اس کا امکان بہت کم ہے کہ مسئلہ آپٹس نیٹ ورکس کے سافٹ ویئر کے اندر ہے، ہمارے سسٹمز بہت مستحکم ہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

نیٹ ورک کی بندش کے نتیجے میں متعدد اسپتال فون کالز وصول کرنے سے قاصر رہے، جبکہ آپٹس نیٹ ورک پر لینڈ لائنز سے ہنگامی کالز کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔

بندش کے تقریباً 6 گھنٹے بعد آپٹس نے کہا کہ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں لیکن نیٹ ورک کے مکمل طور پر بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا پہنچنے والی امریکی خاتون سے سونے کا پستول برآمد

پراسرار گنبد سمندر میں بہتا ہوا آسٹریلیا کے ساحل پر پہنچ گیا

گھرمیں لگے فوٹو فریم کے پیچھے سے اژدھا برآمد

آسٹریلیا کی کمیونیکیشن ورکرز یونین نے کہا کہ یہ بندش رسوائی کا باعث بنی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی میں حالیہ ملازمتوں میں ہونے والے نقصانات سے ہے، جو کہ سنگاپور ٹیلی کمیونیکیشنز کی اکائی ہے۔

رائل میلبورن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محقق مارک گریگوری نے کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آسٹریلیا کے مواصلاتی نیٹ ورکس مسائل کا شکار ہیں۔

مارک گریگوری نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں ناکامی سے متعلق بندش کا ایک ہی نقطہ اکثر ہوتا رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت کو نیٹ ورکس اور سسٹمز میں تبدیلی کرے۔

واضح رہے کہ یہ بندش صرف ایک سال سے زائد عرصے کے بعد سامنے آئی ہے جب ایک سائبر حملے کے دوران 90 لاکھ سے ذائد آپٹس صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری ہو گیا تھا۔

Australia

information technology

Optus