Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناح ایئر پورٹ کراچی : کھانے سے کیڑا نکلنے کے واقعہ پر تحقیقات کا حکم

ایئرپورٹ منیجر اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعےانکوائری کریں گے، ترجمان سی اے اے
شائع 08 نومبر 2023 12:14am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ڈائریکٹرجنرل سول ایویشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر میجسٹک لاونج میں کھانے سے کیڑا نکلنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی جی سی اے اے نے ایئرپورٹ منیجر کو تحقیقات کا حکم دے دیا

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ پر میجسٹک لاونج میں کھانے سے کیڑا نکلنے کے معاملے پر ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ایئرپورٹ منیجر اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعےانکوائری کریں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ذمہ دار افراد کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

CAA

PIA

karachi airport