Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہید لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر کی نمازجنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ میں نگراں وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت دیگر نے شرکت کی
شائع 07 نومبر 2023 07:47pm
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 42 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ وزیر دفاع، اعلیٰ فوجی و سول افسران، سپاہیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وادی تیراہ خیبر میں شہید دیگر شہداء میں31 سالہ نائیک خوشدل خان ساکن ضلع لکی مروت، 27 سالہ نائیک رفیق خان اور 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادرکی نماز جنازہ بھی ان کے متعلقہ آبائی شہر وں میں ادا کردی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے ہر قیمت پر خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

Funeral Prayers

district khyber

Namaz e Janaza

Lieutenant Colonel

Muhammad Hassan Haider