Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات جلانے پر ڈپٹی کمشنرز کو نوٹس جاری کرنے کا عندیہ

عدالت کا ممنوعہ ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف بھی ایکشن لینے کا حکم
شائع 07 نومبر 2023 07:34pm

لاہور ہائیکورٹ نے فصلوں کی باقیات جلائے جانے پر ڈپٹی کمشنرز کو نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیے دیا جبکہ عدالت نے ممنوعہ ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی علاقے میں فصلوں کی باقیات کو جلایا گیا تو چیف سیکرٹری اور متعلقہ ڈی سیز کو نوٹس جاری کیا جائے گا، جب تک فصلوں کی باقیات جلانے کے عمل کو پورے پنجاب میں کنٹرول نہیں کریں گے، لاہور میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

جسٹس شاہد کریم نے ممنوعہ ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف شمالی لاہور کے 4 تھانوں کے علاقوں میں آپریشن کرنے کا حکم بھی دیا۔

ممنوعہ ایندھن کے حوالے سے کمشنر لاہور، سی سی پی او اور جوڈیشل کمیشن کو آج ہی میٹنگ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ، طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار

ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ کا بھانڈا پھوڑ دیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر، دمے کے کیسز میں اضافہ

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر عدالت نے مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

smog

smog emergency

LAHORE HIGH COURT (LHC)

lahore smog condition