Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک فوج نے فلسطینی عوام کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

امداد اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی گئی
شائع 07 نومبر 2023 07:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی

پاکستان آرمی کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی، امداد اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی گئی۔

پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے غزہ کے لیے امداد کی دوسری کھیپ مداد اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی۔

دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے، جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔

یہ امدادی سامان اسپیشل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے الائرش مصر بھیجا جارہا ہے،امدادی سامان کی یہ کھیپ مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کیا جائے گا جو مصر سے سامان غزہ روانہ کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کے لیے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات بھیج چکا ہے۔

مزید پڑھیں

سینیٹ میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اپنی سرزمین سے غزہ کی پٹی تک کسی بھی انسانی امداد کی اجازت نہیں دیں گے، اسرائیل

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور، بھارت کا حمایت سے گریز

پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

pakistan army

اسلام آباد

Palestine

NDMA

Palestinian Israeli Conflict

Aid for Gaza

national disaster management authority