Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز اور سیکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی

چیف الیکشن کمشنر کی انوار الحق کاکڑ کو الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت
شائع 07 نومبر 2023 08:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے درکار فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی، چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیرِاعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگراں وزیرِاعظم انورالحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیرِاعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کرلیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز اورپولنگ سٹاف کی فہرستیں بھی تیارکرلی گئی ہیں اور الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر قسم کا تعاون کرے گی، انتخابات کے لیے درکار فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنا سکے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو فوری عام انتخابات کا اعلان کرنے کا حکم

الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا نہیں، الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، وزیراعظم

انتخابات میں الیکشن کمیشن کا 10 لاکھ 7 ہزار361عملہ تعینات ہوگا، حتمی فہرستیں تیار

نگراں وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے بھرپورتعاون کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد اور انتخابی شیڈول کے جاری کرنے کا پابند ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیرِاعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملک میں سیاسی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، تاہم عدالتی احکامات پر صدر سے مشاورت کے دوران 8 فرروی کی تاریخ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

Caretaker prime minister

usman anwar

general elections 2023

Caretaker PM

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

General Election

cheif election commioner

Election 2024