Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفی کے ایک روز بعد بحال، وزیر کھیل کا فیصلہ کالعدم قرار

وزیرکھیل نے ورلڈ کپ میں مایوس کارکردگی پر پُورا بورڈ برطرف کردیا تھا
شائع 07 نومبر 2023 02:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سری لنکا کی ایک عدالت نے کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے کا وزیر کھیل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سری لنکا کی اپیل کی عدالت نے ملک کے کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے کے وزیر کھیل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے منگل کو مکمل سماعت تک برطرف کیے گئے عہدیداروں کو بحال کر دیا۔

عدالت نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کی جانب سے دائر کی گئی بورڈ کو برطرف کرنے اور عبوری کمیٹی تشکیل دینے کے خلاف درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی بحالی دو ہفتوں کے لئے ہے، اس معاملے پر دوبارہ سماعت ہو گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد گزشتہ روز کرکٹ بورڈ کو برطرف کرکے نئی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیر کھیل کی جانب سے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

نئی 7 رکنی کمیٹی میں سپریم کورٹ کے ایک سابق جج اور بورڈ کے ایک سابق صدر بھی شامل تھے۔

Sri Lanka

sri lankan cricket team

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Sri Lanka Cricket Board