Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب: بزنس وزٹ ویزا کے اجراء کے دوسرے مرحلے کا آغاز

یہ سعودی ویژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری کے حصول کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔
شائع 07 نومبر 2023 12:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب کی سرمایہ کاری اورخارجہ امور کی وزارتوں نے الیکٹرانک طور پربزنس وزٹ ویزا (وزیٹر انویسٹر) کے اجراء کے لیے سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا یے۔

بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کومعیاری سروس کی فراہمی سعودی ویژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری کے حصول کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔

سعودی ولی عہد کے متعارف کروائے جانے والے ویژن 2030 کا مقصد دنیا بھرمیں سرمایہ کاروں کے مزید طبقات کو سعودی عرب کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

وزارت سرمایہ کاری کے انڈرسیکریٹری محمد اباحسین نے انٹیگریٹڈ انویسٹر سروسز سے متعلق کہا کہ بزنس وزٹ ویزا ’وزیٹرانویسٹر‘ کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاروں اور غیرملکی اداروں کے ملازمین کو الیکٹرانک وزٹ ویزا کیلئے درخواست دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویزا وزارت خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل طور پرجاری کرایا جا سکتا۔

محمد اباحسین کے مطابق یہ سروس مشترکہ کوششوں اور وزارت خارجہ کے ساتھ مشترکہ تعاون کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جسکا مقصد سرمایہ کاروں کو اضافی قدر اور مناسب خدمات فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل سعودی وزارت برائے سرمایہ کاری نے وزارت خارجہ کے تعاون سے فوری الیکٹرانک ویزا سے مستفید ہونے والوں کا زمرے بڑھا کر مزید کیٹگریز شامل کی تھیں۔

Saudi Arabia

visa

ELECTRONIC BUSINESS VISA